کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نئے لہر کا خطرہ برقرار

255

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نئے لہر کا خطرہ برقرار، رواں ہفتے بلوچستان بھر میں 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں 25 اگست سے کورونا وائرس کی نئی لہرشروع ہوگئی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے رواں ہفتے میں 669 کیسزرپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم دوسری جانب کورونا وائرس کے نئے لہر کا خدشہ بھی برقرار ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے صحتیاب افراد کی شرح 92% فیصد تک ہے۔

بلوچستان حکومت کے دعووں کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر انسانی جانی نقصان کاخطرہ ہے۔