خواتین کو فعال کرنے میں سمی بلوچ کا کردار نا قابل فراموش ہے ۔ سہراب بلوچ

686

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے چیئرمین سہراب بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں تنظیم کے سابقہ زونل صدر سمی بلوچ کی ناگہانی و حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمی بلوچ نے تمپ جیسے پسماندہ علاقے میں تنظیم کو فعال کرنے کے لئے اہم کردار ادا کی تھی ۔اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے تحریک اور تنظیم میں خواتین کی فعالیت میں اہم کردار ادا کرتی رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ سمی بلوچ کی بہادرانہ اور نڈر عمل کی وجہ سے ریاست کے حربے اور پالیسیاں خواتین کو جدوجہد سے روکنے میں ناکام نظر آئی ہیں۔ ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

‎چیئرمین سہراب نے مزید کہا کہ قومی تحریکیں عورتوں کے فعال کردار کے بغیر کامیابی تک نہیں پہنچ سکتی۔ بلوچ قومی تحریک میں عورتوں کے خلاء کو پرُ کرنے میں بی ایس او آزاد اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کے ثمراث آج بھی قومی تحریک میں ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سماج عورتوں کے لحاظ سے ایک سیکولر سوچ رکھتی ہے لیکن جبراً قبضہ کے بعد ریاست نے اپنی بھرپور کوشش کی ہے کہ بلوچ سماج کو پراگندہ کرتے ہوئے بلوچوں کے اس سیکولر سوچ کو ختم کریں اور اس کی جگہ ایک انتہا پسند ذہنیت کو رائج کریں تاکہ بلوچ کو مزید ذہنی اور سماجی غلامی میں دھکیل دے۔

چیئرمین سہراب بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ سمی بلوچ اور زہرہ بلوچ جیسی خواتین بلوچ قومی تحریک کے اہم اثاثے تھے جن کی جدوجہد نے تحریک میں خواتین کی شمولیت کے لئے راہوں کو ہموار کیا تھا ہمیشہ بلوچ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔