لاہور میں بم دھماکہ، 4 افراد زخمی

133

 پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہ ملتان روڈ پر رکشے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شیراکوٹ سے ایک شخص رکشے میں بیٹھا جو سمن آباد اترا مگر اپنے ساتھ لایا ہوا ایک شاپنگ بیگ وہ رکشے میں ہی چھوڑ گیا، جو بعد ازاں دھماکے کی وجہ بنا۔ جس کے سبب 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے دھماکے کے بعد جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے بال بئیرنگ ملے ہیں، 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،بم ڈسپوزل حکام کا موقف ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ رکشے میں آئی ڈی لگنے سے متعلق خدشات سے حساس ادارے پہلے ہی متعلقہ اداروں کو خبردار کر چکے تھے۔