ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص کی لاش برآمد

135

ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے فشریز تالاب کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد کرکے سیول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی جس کی شناخت محمدافضل کے نام سے کی گئی بعد ازاں اطلاع ملنے پر ورثاء ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔