پنجگور: طلباء کا اساتذہ کے ہمراہ داخلہ مہم کے لئے واک

421

پنجگور گورنمنٹ ہائی سکول سوردو کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام ، واک میں طلباء سول سوسائٹی محکمہ تعلیم کے افیسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور میں واک گورنمنٹ ہائی سکول سوردو سے نکل کر مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے کلیم اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

واک کے شرکاء نے تعلیم اور اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ آگاہی مہم کے متعلق پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

واک کی قیادت گورنمنٹ ہائی سکول سوردو کے ہیڈ ماسٹر فدااحمد بلوچ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد جان بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر گوارگو پنجگور ریاض سعید بلوچ سنیئر ڈاکٹر امین اللہ بلوچ ملک مقبول احمد رحمدل بلوچ ممتاز سماجی رہنماء چاکر صدیق بلوچ کررہے تھیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قومیں تعلیم اور شعور سے ترقی کے منازل طے کرکے دنیا کے تعلیم یافتہ معاشرے میں قدم رکھ سکتے ہیں دنیا کے تیز رفتار ترقی اور تبدیل شدہ ماحول کا مقابلہ تعلیم اور علم سے ممکن ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے ہمارا مستقبل تعلیم سے منصر ہے جب تعلیم ہوگا تو ہم کسی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ماضی کے مقابلے آج ہماری محلوں گلیوں اور گھر کے قریب ہی تعلیم حاصل کرنے کیلئے پرائمری سے لیکر ہائی سکول اور ہائی سکول سے لیکر کالج تک تعلیمی سہولت میسر ہے اگر ہم اس سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگا بحیثیت ایک پسماندہ قوم ہمیں ان تعلیمی سہولتوں سے فائدہ حاصل کرکے اپنے بچوں کو علم کی شعور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ آگے چل کر ہم بحیثیت ایک تعلیم یافتہ قوم پہچانے جاسکے۔

مقررین نے کہا کہ والدین اور سماج کے باشعور طبقے سے گزارش ہے کہ وہ ہر بچے کو سکول میں داخل کرانے کے مہم میں حصہ لیکر اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے انھیں سکول میں داخل کریں اور اس مہم کی افادیت کو ہر گھر ہر محلے اور کوچوں تک پہلائے تاکہ ہر بچہ سکول میں ہوں۔