بلوچ قومی حقوق کا حصول منظم سیاسی جماعت سے ممکن ہوسکتا ہے – نیشنل پارٹی

134

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کی ترجیحات میں عوام نہیں بلکہ خود ساختہ نعرے بازی ہے سیاسی اداکاری کے ذریعے عوام کو بہلانے کی کوشش کی جارہی ہے پنجگور کے نام نہاد نمائندے نے ضلع کی سیاسی ، سماجی، معاشرتی اور معاشی ماحول کو کرپشن اور دوغلاپن کی طرف دہکیل دیا ہے نیشنل پارٹی تنظیمی حوالے سے مکمل فعال اور متحرک ہے اور تنظیم کاری کے ذریعے پارٹی کو منظم کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں ضلع کابینہ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس سے نیشنل پارتی کے مرکزی ریسرچ سیکرٹری پھلین بلوچ ‘ ضلع صدر حاجی اکبربلوچ ‘ صوبائی یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ تحصیل صدر شعیب بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی پوزیشن کو مثبت قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچ قوم ہے اور بلوچ قوم کے قومی حقوق کے حصول کو منظم اور مضبوط سیاسی جماعت کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے اس لئے کارکن تنظیم کاری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی کو منظم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور سیاسی کارکنوں اور ادیبوں اور شعراء اورعوام کے سیاسی شعور اور آگہی نے بلوچ قومی تحریک کو ہمیشہ تقویت دی ہے لیکن افسوس ہے کہ نااہل نام نہاد نمائندے پنجگور کے اس شعوری معاشرے کو مفلوج کرنے میں مصروف عمل ہے لیکن اس خواہش کو نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنانے کی۔

مقررین نے کہا کہ منتخب حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام کے مسائل ان کے ایجنڈے میں نہیں خودنمائی کے چکر میں مصروف منتخب حکومت نے بلوچستان کو پسماندگی اور بدحالی سے دوچار کردیا ہے ۔