گوادر باڑ شہر کو بلوچستان سے جدا کرنے کی ایک پری پلان سازش اور منصوبہ بندی ہے۔ کامریڈ وسیم سفر

327

اتوار کے روز یکجہتی کمیٹی کے سینئر رہنما کامریڈ وسیم سفر نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کا دورہ کیا ۔

میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے استحصالی پراجیکٹس سیف سٹی کے نام پر گوادر باڑ کے حوالے سے یوسی چھب کلمتی کے مکینوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس باڑ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ گوادر جو چار تحصیلوں پر مشتمل ہے اس میں تین تحصیل جیونی، پسنی اورماڑہ بشمول تحصیل گوادر کے چند ملحقہ علاقے جو شہر کے اندر آنے جانے میں شدید متاثر ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ گوادر باڑ کو بلوچستان سے جدا کرنے کی ایک پری پلان سازش و منصوبہ بندی ہے جو ریاست اور ریاستی ادارے اس پہ عملدرآمد کر رہے ہیں۔

کامریڈ وسیم سفر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سامراجی استحصالی منصوبہ بندی کو شدید عوامی مزاحمت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔