شاہراہوں پر حادثات کا تدارک کیا جائے – ڈاکٹر جہانزیب

208

بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چیرمین این ایچ اے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے ہائی ویز پر بڑھتے ہوئے حادثات اور خصوصا سلطان چڑائی کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا این چالیس پر موجود سلطان چڑائی انتہائی خطر ناک ہے ۔

جہاں سے روزانہ کے بنیادپر ہزاروں چھوٹی اور بڑی مسافر اور مال بردار گاڑیاں گزرتے ہیں پچھلے کئی سالوں میں اس چڑائی پر ہزاروں کے حساب سے حادثات پیش آتیں ہیں۔

انھوں نے کہا22سال سے اس چڑھائی کاکام ٹینڈرہوا ہے مگر تاحال اس کی کٹائی نہیں کی گئی۔جسکی وجہ سے ہزاروں لوگ تکلیف میں ہے۔چیرمین این ایچ اے نے کہا وہ خصوصا سلطان چڑھائی کے حوالے سے جلد ازجلد اقدامات کریں گے۔