نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں-وزیر اعلی بلوچستان

198

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مختلف سیکٹر پر کام کررہے ہیں آئندہ ماہ 9 سے 10 ہزار آسامیوں کا اعلان کریں گے بلوچستان حکومت صوبہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں وفاقی حکومت بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقعے کے لئے حکومت کے علاوہ دوسرے سیکٹر پر بھی کام کررہے ہیں جو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعے میسر ہو سکتے ہیں ۔

زراعت لائیوسٹاک اور سیاحت پر کام کرکے ہم عوام کو روزگار دے سکتے ہیں اس کے علاوہ ریکوڈک ‘ سیندک اور دوسرے منصوبے ہیں جن میں نوجوانوں کو بہتر انداز میں روزگار فراہم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر حالات مزید تبدیل ہو سکتے اور بلوچستان سے بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے جو مینڈیٹ فراہم کیا ہے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوششیں کررہے ہیں ماضی میں اگر مختلف سیکٹر پر بہتری کے اقدامات کئے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی مگر بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے ان حالات پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج ہمیں مشکلات درپیش ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حکمرانوں نے عوام کو وہ مواقعے میسر نہیں کئے جس کی توقع کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

وقت آئے گا کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت انقلاب برپا کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں مختلف سیکٹر پر کام کررہے ہیں آئندہ ماہ 9 سے 10 ہزار آسامیوں کا اعلان کریں گے بلوچستان حکومت صوبہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں وفاقی حکومت بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔