فٹبال میں میسی اور رونالڈو کی بالادستی کا خاتمہ

256

دس سال تک فٹبال سال راج کرنے والے میسی و رونالڈر کی بالادستی بالآخر ختم ۔

دی بلوچستان پوسٹ اسپورٹس ڈیسک رپورٹ کے مطابق سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ لوکا موڈرچ نے اپنے نام کر کے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی 10سالہ بالادستی کا خاتمہ کردیا۔

دو ہزار آٹھ  سے 2017 تک مسلسل 10 سال تک لیونل میسی اور رونالڈو نے 5، 5 مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بیلن ڈی اور کی تقریب پیر کو پیرس میں منعقد ہوئی جس میں کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے والے لوکا موڈرچ کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فرانس کے 19سالہ کائلیان ایمباپے بہترین نوجوان فٹبالر کی ریمونڈ کوپا ٹرافی لے اڑے۔

اس سال پہلی مرتبہ ویمنز فٹبالر کو بھی ایوارڈ دیا گیا اور ناروے کی 23 سالہ ایدا ہرد برگ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔