بلوچستان: ضلع کیچ میں فوجی آپریشن جاری

368

تگران اور زامران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری رہی جس میں زمینی فوج کی بڑی تعداد سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ میں تگران اور زامران کے مختلف علاقوں میں فورسزکی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے، فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں کو آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد کو مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے جبکہ فوجی آپریشن کے باعث گرفتاریوں یا دیگر نقصانات کے حوالے معلومات تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز تگران کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کی جانب سے بڑی نوعیت کے حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں دو افسران سمیت دس اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوئے اور دوطرفہ فائرنگ میں مزید ایک درجن سے زائد فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔