واشک: فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار 4 اہلکار ہلاک

135

گاڑی الٹنے سے فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے قریب ایف سی کی گاڑی الٹنے کے باعث چار اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایف سی حکام کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بسیمہ جارہا تھا کہ راستے میں واشک کے مقام پر ایک گاڑی الٹ گئی، حادثے میں چار اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونیوالے اہلکاروں میں صوبیدار اکبر بھی شامل ہے جبکہ اطلاع ملتے ہی ایف سی کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا۔