بی آر اے نے مختلف مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

159

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شام ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند دو کوپ فوجی چوکی کے گارڈ کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

اس کے علاوہ آزیان فوجی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اور اہلکار کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ  تمپ میں یکے بعد دو حملے کئے مغرب کے وقت زیرتعیر چھاؤنی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا دوسری جانب تمپ قلات میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  بولان کے علاقے گری دو میں کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے وی ٹرانسمیشن کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا جبکہ تیسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح  کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔