یو بی اے کی 25 جولائی کو ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل

337

انتخابات کا بائیکاٹ کر کے دنیا کو پیغام دے کہ بلوچ قوم پاکستان کے غلامی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے: مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ بلوچ قوم ریاستی الیکشن کے سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کرے تاکہ بلوچ عوام جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رہے قابض ریاست الیکشن کے نام پہ دنیا کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ دراصل الیکشن نہیں ایک سلیکشن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے سے پاکستانی خفیہ اداروں نے اپنے اپنے منظور نظر اپنے ایجنٹوں کو بلوچ قوم کے ساحل و وسائل کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم کے قومی تشخُص اور شناخت کو مٹھانے اور پنجاب اور دیگر عالمی قابضوں کو بلوچستان میں آباد ہونے اور لوٹ کھسوٹ کا ٹاسک دے چکے ہیں اب بلوچ قوم پہ بھی پہ یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے آزادی کے جنگ کو مزید تیز کر کے موجودہ عالمی حالات کو سمجھتے ہوئے اور قابض پاکستان کی بلوچ قوم کو مزید غلام رکھنے اور لوٹ مار کرنے والی ہر منصوبہ کو ناکام بنائے اور پاکستانی الیکشن کا 25 جولائی کو بائیکاٹ کر کے ووٹ کے ٹرن آؤٹ کو کم سے کم کر کے دنیا کو ایک دفعہ پھر یہ پیغام دے کہ بلوچ قوم اب پاکستان کی غلامی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔