پنجگور: نیشنل پارٹی رہنماء و الیکشن امیدوار کے قافلے پر حملہ

198

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے رہنماء الیکشن امیدوار کے قافلے پر حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے سوردو گورجک کے مقام پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور حلقہ پی بی 43 کے امیدوار رحمت صالح بلوچ اور ان کے ہمراہ این اے 270 کے امیدوار پھلین بلوچ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رحمت صالح ساتھیوں سمیت حملہ میں محفوظ رہے جبکہ جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضع رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی الیکشنز کو مسترد کرتے رہے ہیں اور گزشتہ ادوار میں مسلح تنظیموں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کئے گئے ہیں، جبکہ حالیہ الیکشنز کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے بلوچستان بھر میں الیکشن کے امیدواروں اور دفتروں پر حملے کیئے جاچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔