پنجگور:اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر حملہ

299

پنجگورمیں مسلح افراد کا اسکول پر قائم فورسز کے چوکی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق پنجگور کے علاقے کیل کور میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیل کور، بیدری میں اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے نشانہ بنایا، حملے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں گشت کرتے دیکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حالیہ انتخابات کی مناسبت سے فورسز نے اسکول پر چوکیاں قائم کی تھی جس پر آج نامعلوم افراد نے راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کیا، علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد فورسز کو تین اہلکاروں کی لاشیں بھی لیجاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

جبکہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے حالیہ انتخابات کے قریب آتے ہی بلوچستان میں سرگرم بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ مہینے کے دوران فورسز سمیت انتخابی امیدواروں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی زمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرچکی ہیں۔