سی پیک روٹ پل دھماکہ اور فوجی گاڑی پر حملہ کیا، بی ایل ایف

155

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے اور سی پیک روٹ پر ایک پل کو دھماکہ سے اْڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 10 جولائی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں کنرک ندی پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ کے ایک اہم پل کو باروی مواد سے ااڑا کر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ ہی کے علاقے دشت میں سبدان اور پٹوک کے درمیان ایک فوجی قافلے کی گاڑی کو اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا جب وہ ایک قافلے کی پکٹ سیکورٹی کیلئے فوجیوں کو مختلف جگہوں پر اتارنے کیلئے کیمپ سے نکلی تھی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔