کیچ: فورسز پر حملے و مخبر کو ہلاک کیا، بی ایل ایف

296

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی اہلکار و ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 2جون ہفتہ کو سرمچاروں نے ضلع کیچ ، زعمران کے علاقے نوانو میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

یکم جون کی شب ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ،یہ چوکی شہید کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قبضہ کر کے قائم کی گئی ہے۔

یکم جون کو تمپ میں نوروز ولد عطاء اللہ کو ہلاک کیا۔ وہ ایک منحرف سرمچار اور ریاستی مخبر تھا۔ وہ ڈاکٹر برکت اور ہوتمان کے کارندے کے طور پر سرگرم تھا اورباقاعدہ فوج کے ساتھ مل کر ان کو گشت کرانے اور رستہ دکھانے میں رہنمائی کرتا تھا۔ وہ بالیچہ و گرد و نواح میں آپریشن، گھروں کو جلانے ، سرمچاروں کی نشاندہی اور دھمکی کے ذریعے سرنڈر کرانے میں ملوث تھا۔ اس نے ہمارے ہمدرد کالو غنی کو فوج کے ہاتھوں اغوا کراکر اس کے بیٹوں کو سرنڈر کرایا۔

کالو غنی کو جب چھوڑ دیا گیا تو وہ ذہنی اور نفسیاتی طور پر مفلوج تھے اور اسی وجہ سے جلد ہی وفات پاکر شہید ہوگئے۔