پنجگور و مشکے میں فورسز پر حملے کیے، بی ایل ایف

134

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام نے سی پیک روٹ اور مشکے میں آرمی کیمپوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایا کہ بروز بدھ 20 جون کی دوپہر کو سرمچاروں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر ضلع پنجگور میں کیلکور کاشتکور میں آرمی کیمپ اور اس کے تین چوکیوں پر ایک ہی وقت میں راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے دعوہ کیا کہ اس حملے میں تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں جانی نقصانات کے ساتھ فورسز کو بھاری مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ کل رات ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے ،جیبری کے فوجی کیمپ پر مارٹروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔