یو بی اے و بی آر اے نے خاران میں مشترکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

964

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں خاران کے علاقے لجی کے نزدیک تازینہ میں ریاستی فوج کی سرپرستی میں زیر تعمیر ہونے والے یوفون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے سات انجینئروں اور اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کیا ۔

ترجمان نے کہا یہ کمپنیاں بلوچستان میں ریاستی ایماء پر ان علاقوں میں ٹاوروں کا جال بچھا کر تحریک سے وابستہ جہدکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ  خاران اور گرد ونواح میں چینی کمپنی ہوائ کی مدد سے اس وقت 52 موبائل ٹاوروں کی منظوری ہوچکی ہے جو جدید لوکیشن ٹریسنگ سسٹم سے لیس ہے اور 30 سے زائد ٹاوروں پہ اس وقت کام تکمیل تک پہنچ چکا ہے یہ منصوبہ سی پیک اور ان کے لنک روڑوں کی کامیابی کے لیے ایک موبائل نیٹ ورک کا جال بچھایاں جارہاہے۔

ترجمان نے کہا  اسی طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی