خضدار: مسلح افراد کا روڈ تعمیر کرنے والی کنسٹریکشن کمپنی پر حملہ

292

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد نے روڈ تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کردیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق گریشہ میں زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی۔ تاہم ابتک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔