پسنی میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، مزید 6 افراد فورسز کے ہاتھوں اغواء

246
File Photo

 بلوچستان کے ساحلی شہری پسنی میں آج دوسرے دن بھی فوجی آپریشن جاری

اطلاعت کے مطابق دوران آپریشن درجنوں افراد فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر 6میں گذشتہ دو دنوں سے جاری آپریشن میں اب تک درجنوں افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا۔ پہلے روز 6افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا جن میں 5 کی شناخت آٹھویں جماعت کے وقار ولد اسلم، ماسٹر کمبر ولد بلوچ خان، اکرم ولد عالیٰ ،جانثار ولد نثار،تجمل کے ناموں سے ہوگئی جبکہ دو کی شناخت نہ ہوسکی۔ حراست میں لئے گئے 4افراد بلوچی زبان کے نامور گلوگارو موسیقار مرحوم نور خان بزنجو کے قریبی رشتہ دار بتائے گئے۔

جبکہ دوسری رات پاکستانی فوج وخفیہ اداروں نے وارڈ نمبر 6کو پھر محاصرے میں لیکر درجنوں افراد حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔