بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے دن سرمچاروں نے مند میں پاکستانی فوج کی گونگی چیک پوسٹ کے مورچہ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا جمعہ کے روز مشکے کے علاقے سنیڑی میں فائرنگ کرکے مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع کے کارندے اور ریاستی مخبر بابل کو ہلاک کیا۔ وہ سرکاری پشت پناہی میں مذہبی شدت پھیلانے، آزادی پسندوں کی مخبری، اغوا اور قتل کرانے سمیت کئی جرائم میں ملوث تھا۔ وہ مشکے کے کرنل کے ساتھ مل کر علاقے میں مختلف لوگوں کے گھروں کو جاتا تھا۔ پاکستانی فوج کے ساتھ براہ راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے اور دوسرے جرائم کی بنا پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

گہرام بلوچ نے ایک اور ریاستی مخبر اور آلہ کا رکے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ چار روز قبل مشکے بانسر کے رہائشی اشرف ولد شریف کو گرفتار کیا۔ تفتیش اور پوچھ گچھ کے دروان اس نے اپنے تمام گناہ و جرائم کا اعتراف کیا اور اپنی نیٹ ورک کے دوسرے مجرموں کے نام بھی فاش کئے۔ وہ مسلم لیگ کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں ڈیتھ اسکواڈ میں شامل تھا، جو بلوچ نسل کشی میں قابض پاکستانی فوج کا ہمنوا ہے ۔ انہی جرائم کی بنا پر اسے کل موت کی سزا دے دی گئی۔