ڈیرہ بگٹی و بارکھان میں سیلاب و آسمانی بجلی سے 4 افراد جانبحق

111

ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے تین افراد جانبحق ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے گاڑی میں سات افراد سوار تھے جن میں سے تین جانبحق ، دو کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گاڑی رکھنی سے پھیلاوغ جارہا تھا ، جبکہ جانبحق ہونے والے افراد میں دادا ، پوتا اور ایک بیٹا شامل ہے ۔

انتظامیہ نے دعوی کیا کہ دیگر دو افراد جو کہ پانی میں بہہ گئے ہیں ان کی تلاش جاری ہے ۔

دریں اثناء بارکھان کے علاقے وٹاکڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے ایک طرف جہاں جانی نقصان ہوا ہے وہی لوگوں کو بڑے پیمانے پہ مالی نقصان بالخصوص کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔