کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 40 دکانیں سیل، 30 افراد گرفتار

324

ضلعی انتظامیہ نے اسپیشل مجسٹریٹ جمیل بلوچ کی سربراہی میں خالق آباد پولیس تھانہ کی حدود میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 40 سے زائد دکانوں کو سیل کرکے 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ میں نوول کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے.

اسپیشل مجسٹریٹ جمیل بلوچ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس خالق آباد پولیس تھانہ کی حدود میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 40 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ 30 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ جمیل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے وبائی مرض سے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن لگایا ہے تاکہ اس وبائی مرض کو مزید پھیلاؤ سے روکا جاسکے اس سلسلے میں عوام اور تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔