انڈیا: دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست

203

بھارت میں حکمراں جماعت کو  دارالحکومت دہلی کے الیکشن  میں  شکست کا سامنا ، ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 56 جبکہ بی جے پی کو صرف 14نشستیں مل سکتی ہیں۔

ادھر الیکشن میں بدترین ناکامی کے بعد حکمراں جماعت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم مذہبی اور قوم پرستانہ نعروں اور بیانیے پر چلائی گئی جبکہ عام آدمی پارٹی نے انتخابی مہم میں شہریوں کے روز مرّہ کے مسائل پر زور دیا اور یہی عام آدمی پارٹی کی جیت کا سبب بنی۔

انڈیا ٹوڈے مائی ایکسس پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 59-68 اور بی جے پی کو 2-11 سیٹیںجب کہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ ملتی نہیں دکھائی دیتی۔سی ووٹر اے بی پی نیوز کے مطابق، عام آدمی پارٹی کو 59-63، بی جے پی کو 5-19 اور کانگریس کو 4 سیٹیں مل رہی ہیں۔

ریپبلک ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق، عام آدمی پارٹی کو 48-61، بی جے پی کو 9-21 اور کانگریس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے۔ ٹائمس نائو کے مطابق، عام آدمی پارٹی کو 44 اور بی جے پی کو 26 نشستیں مل سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے ریاستی اسمبلی الیکشن میں ،حکمراں پارٹی بی جے پی الیکشن ہارگئی اور اروندکیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو فتح مل گئی۔

ا بتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 56سیٹیں جبکہ بی جے پی کوصرف 14سیٹوں پر برتری حاصل ہوسکتی ہے ، مفت بجلی ، مفت پانی اور مفت سکولنگ کیساتھ خواتین کے لئے مفت سفری سہولیات اروندکیجریوال کی کامیابی کا باعث بنیں، دہلی کا میدان مارنے کیلئے وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ سمیت پوری پارٹی قیادت نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر 23فیصد مسلمان ووٹرز نے بی جے پی کو ہرانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ابتدائی نتائج پر بی جے پی کے ترجمان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی انتخابات کے سلسلے میں صبح 8 بجے سے شام تک جاری رہی ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالے۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالے۔

انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ عوام کام کے نام پر ووٹ ڈالے گی اور عام آدمی پارٹی پھر سے حکومت بنائے گی۔گزشتہ انتخابات کے نتیجے میں اس ریاست میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (آپ پارٹی) اقتدار میں آئی تھی۔

واضح رہے کہ اروندکیجریوال کی کامیابی میں ان کی  خدمات جیسے مفت بجلی ، پانی اور سکولنگ کیساتھ خواتین کے لئے فری سفری سہولیات جیسے کارناموں نے  الیکشن میں ان پھر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا

دریں اثنااروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے گزشتہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور 70 نسشتوں پر مشتمل اسمبلی میں اس نے 67 سیٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی صرف تین نشستیں حاصل کر پائی تھی۔

نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں دعوی کیا کہ ان کی جماعت بہت بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ، جنہوں نے دہلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی طرف سے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی، نے ہفتے کو رات گئے اپنی پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم مذہبی اور قوم پرستانہ نعروں اور بیانیے پر چلائی گئی جبکہ عام آدمی پارٹی نے انتخابی مہم میں شہریوں کے روز مرّہ کے مسائل پر زور دیا۔

پولنگ سے ایک دن قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو یہ پیغام دیا کہ اگر وہ شاہین باغ میں جاری شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف جاری دھرنا ختم کرانا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔