مطالعہ کی دلچسپی پیدا کرنے کے لئے کتب میلہ لگانے کا فیصلہ

189

نشست آن لائن ، یوتھ کریئٹو اینڈ سپورٹِو فاؤنڈیشن ( وائی سی ایس ایف ) اور پڑو ادبی کچاری کا مشترکہ اجلاس آج مورخہ پچیس  دسمبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں نشست آن لائن کے ایڈیٹر امیرعباس ، وائی سی ایس ایف کے چیئرمین لالا رحمت بلوچ ، وائی سی ایس ایف کے عہدیدار بلخ شیر بلوچ اور پڑو ادبی کچاری کے چیئرمین اور نشست آن لائن کے فاؤنڈر سعید نور شامل تھے ۔

اجلاس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتاب کلچر کے فروغ ، سکولوں کے طلباء و طالبات کی جنرل کتابوں تک رسائی اور غیر نصابی کتابوں میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدام اٹھانے اور ادبی سرگرمیوں کے لئے رابطہ مہم پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں وائی سی ایس ایف ، نشست اور پڑو ادبی کچاری کے باہمی تعاون سے مستقبل قریب میں کتاب میلہ لگانے کا فیصلہ بھی طے پایا جس کے لئے وقت اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔