بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری

184
File Photo

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت میں 7، پنجگور اور جیونی 4، کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارش کے بعد سردی کی شدت کم ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صفر، دالبندین 2، نوکنڈی، بارکھان، قلات اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت، کوئٹہ، تربت، دالبندین، خضدار، ژوب ساحلی علاقوں مکران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔