آواران حملے میں فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

177

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل دو پہر دو بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں پاکستان فوج کی دراج کور میں قائم چوکی پر اسنائپر رائفلوں سے حملہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔