پسنی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

389

پسنی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، پولیس نے بھر وقت کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا، فائرنگ کا واقعہ پسنی کے علاقے جڈی میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے جڈی میں شام گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبریں پولیس تھانہ میں رپورٹ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ناخدا خالدولد محمد عمر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی ناخدا حمل ولد مراد بخش زخمی ہوا ہے، ہلاک اور زخمی شخص کو آرایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ پسنی کے ایس ایچ او زاہد حسین نے بروقت کارروائی کرکے پرویز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس نے مختلف جگہوں کی ناکہ بندی کردی ہے ان کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔