کوئٹہ : تاجروں کی ہڑتال ، شہر مکمل بند

324

تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی کال پاکستان کے حالیہ بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حالیہ بجٹ میں اضافی ٹیکسز لگانے اور مہنگائی کے خلاف دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی تاجروں کی جانب سے شٹرداون ہڑتال جاری ہے ۔

ہڑتال کے سبب شہر کے مختلف کاروباری مراکز ، مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں ۔

ہڑتال کے سبب شہریوں نے شکایت کی کہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت آج کراچی، پشاور، لاہور، ملتان سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال جاری ہے ۔