بلوچستان: واشک میں بڑے پیمانے کی فوجی نقل و حرکت، آپریشن کا خدشہ

133

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  فوجی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق واشک کے علاقے راغے ، گجک ، ٹوبہ میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری ہورہی ہے۔

 مقامی زرائع کے حوالے بتایا جا رہا ہے کہ فورسز کو علاقے میں نقل و حرکت کے حوالے مقامی ڈیتھ اسکواڈ والوں کی مدد و کمک بھی حاصل ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچ سیاسی حلقوں کا موقف ہے کہ مختلف علاقوں میں دوران آپریشن فورسز عام آبادیوں کو نشانہ بنا کر اور پہلے قید لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے انھیں مسلح مزاحمت ظاہر کرتا ہے۔