کوہلو: کرپشن کے سبب درجنوں سرکاری اسکول بند

216

نوگو ایریا تحصیل کاہان سمیت ضلع بھر میں 19کلسٹرز کا سامان غائب

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے دعوے دعووں تک ہی محدود، ضلع کوہلو میں 19 کلسٹرز کے سامان سمیت نوگو ایریا تحصیل کاہان ہائی سکول کا بھی ریپیر بھی غائب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں درجنوں سرکاری سکول بند ہیں ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں تقریبا 19 کلسٹرز کے سامان کو اساتذہ نے اسکولوں کے بجائے اپنی گھروں کی زینت بنا رکھی ہیں ، کلسٹرز کا رقم ایک کروڑ سے زائد بنتا ہے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ضلع بھر میں درجنوں سرکاری سکول بند ہیں اور بہت سے سکول اساتذہ سے بھی محروم ہیں جو تعلیمی ایمرجنسی کے دعووں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔ تحصیل کاہان جو کہ عرصہ دراز ہے نوگو ایریا ہے میں کاہان ہائی سکول کا ریپیر بھی غائب کردیا گیا ۔