ہمارا محور بلوچ سرزمین کی دفاع اور ترقی ہے – نیشنل پارٹی

308

سعودی عرب کے ساتھ معاہدات حکمرانوں کی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں۔

نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گوادر بلوچ سر زمین کا اٹوٹ انگ ہے بلوچ کے قوم کے مرضی کے خلاف بلوچ اٹوٹ انگ میں ہر قسم کی اقدامات کی مخالفت کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ معاہدات حکمرانوں کی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں نیشنل پا رٹی گوادر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کر کے ازسرنوں تنظیم کاری کے ذریعے پارٹی کو منظم اور متحرک کریگی-

ان خیالات اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ مرکزی خواتین سکرٹری یاسمین لہڑی ممبر مرکزی کمیٹی اشرف حسین ضلعی صدر فیض نگوری ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی اور تحصیل عہدیداران سمیت سینئر دوستوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی-

مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ہے عوام مسائل اور حقوق کی جدوجہد میں نیشنل پارٹی بنیادی کردار ادا کیا ہے نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا تھا گوادر کے ہزاروں ایکڑ اراضیوں کی غیر قانونی الائٹمنٹ منسوخ کرکے اصل مالکان کو واپس کیئے گوادر سمیت پورے بلوچستان میں امن کو بحال کر کے سیاسی معاشی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو محفوظ بنایا جس سے عوام آسانی سے نقل و حرکت کرنے کے ساتھ کاروبار کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور بلوچ وطن کا دفاع اور بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد ہے اور نیشنل پارٹی ترقی کے مخالف نہیں لیکن ترقی کا محور بلوچ سرزمین اور قوم کو کسی بھی ایسے ترقی جو بلوچ قومی مفاد کے مخالف ہو اس کی حمایت کرنا قومی فرائض سے روگردانی تصور کرتے ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی گوادر میں منظم تنظیم اور عوامی پزیرائی رکھتی ہے۔