گوادر :فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 2 افراد بازیاب

133

گوادر سے فورسز سے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب ہوگئے ۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کو گذشتہ ماہ 21 فروری کی رات گوادر کے علاقے مونڈی اور فقیر کالونی سے فورسز نے چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا تھا

بازیاب ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عدنان ولد مولابخش، اور اکرم ولد حاجی یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔