قلات : گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

138

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے چھاپوں، جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آرہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ قلات کے مطابق  گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمدہوئی ۔

نمائندہ ٹی بی پی  کے مطابق قلات کے نواحی علاقہ مہلبی کے پہاڑی سے گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی۔

اطلاع ملنے پرتحصیلدارمیرشوکت حمیدلہڑی کی سربراہی میں لیویزفورس موقع پرپہنچ کرلاش کوتحویل میں لیکر سول ہسپتال قلات پہنچادی۔

مقتول کی شناخت 28سالہ محمداسلام ولد شاہی خان مینگل سکنہ مرجان قلات کے نام سے ہوئی۔

لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔دریں اثناء ورثاء کی مدعیت پرپانچ نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لیویز نے تفتیش شروع کردی۔