یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

134

بلوچستان کی مکمل آزادی کی بحالی تک جاری رئینگے – مزار بلوچ

یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج رات نو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مُراد جمالی کے علاقے نوتال میں فورسز کے گشتی دستے پہ حملہ کیا۔

مزار بلوچ نے کہا کہ پہلے فورسز کے گشتی دستے کی گاڑی کو سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کی گاڈی مکمل طور پہ تباہ ہوا، گاڑی میں سوار پانچ ہلاک ہوگئے اور پھر چھوٹے ہتھیاروں سے سرمچاروں نے حملہ کر کے فورسز کے تین اہلکاروں کو زخمی کیا۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی مکمل آزادی کی بحالی تک جاری رئینگے۔