نوشکی موسلادار بارش کی وجہ سے دکان کی چھت گر گئی

453

نوشکی شہر کے علاقے قاضی آباد اور انام بوستان روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی شہر میں موصلادار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، تیز بارش کی وجہ سے ایک دکان کی چھت گرگئی جس کے باعث ایک شخص معمولی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر کے مرکزی بازار میں واقع دکان کی چھت گر گئی جس سے دکان میں موجود ایک شخص معمولی زخمی ہوا تا ہم قریبی دکانداروں نے بروقت کاروائی کرکے اس شخص کو فوری طور پر دکان سے نکال دیا اسی روڈ پر واقع ایک فوڈ گودام کی چاردیواری بھی بارش کے باعث گر گئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بارش کے بعد شہر کے مشہور علاقوں انام بوستان روڈ اور قاضی آباد سے منسلک روڈ دریاوں کے منظر پیش کرنے لگے، یاد رہے نوشکی بازار میں نکاسی آب کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خطیر رقم خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن وہ کارگر ثابت نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب خوشگوار موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے سہ پہر کے وقت دکانیں بند کرکے ریگستانی علاقہ نتو اور دیگر تفریحی مقامات کی طرف رخ کرنے لگے، نوشکی بازار ویرانے کا منظر پیش کرنے لگا۔