سانگان میں فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

233

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے آج بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سانگان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سرمچاروں نے بولان کے علاقہ سانگان میں فورسز کے چوکیوں کو تین اطراف سے گھیر کر ان پر حملہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے سانگان کے علاقے میں قائم فرنٹیئر کور کے مختلف چھوٹے بڑے چوکیوں کو تین اطراف سے گھیر کر ان پر بھاری حملہ کرتے ہوئے فورسز کے 4 اہلکاروں کو موقع پر ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بولان کے علاقوں سانگان، جالڑی، ببر کچھ، شہرگ، کوٹ منڈائی اور سبی، بولان اور مچھ کے آس پاس کے دیگر مختلف علاقوں میں کچھ بلوچ خوف و لالچ بلکہ معمولی مراعات کے خاطر اپنے ضمیر کا سودا کرکے دشمن فوج کے ساتھ ملکر بلوچ قوم کے خلاف مخبری کرکے قوم و سرزمین کے ساتھ غداری کررہے ہیں، ان کو بار بار تنبیہ کیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود وہ باز نہیں آرہے ہیں۔ بی ایل اے روز اول سے لیکر آج تک قومی غداروں کو معاف نہیں کرتا، اب بھی بی ایل اے میں قومی غداروں کو معاف کرنے کی کوئی روایت نہیں، آج ہم واضح کرتے ہیں کہ ان بلوچ قومی غداروں کو جلد ہی عبرت کا نشانہ بنائینگے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کی یہ جنگ ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم بلوچستان کے تکمیل تک جاری و ساری رہیگی