کیچ :فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

112

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع آواران اور ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل آواران کے علاقے بزداد میشود میں ڈاٹ کے مقام پر پاکستانی فوج کی نئی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد آہری کے مقام پر دو فوجی گاڑیوں نے سرمچاروں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر جوابی حملہ کر کے انکو پسپا کر دیا حملے میں ایک گاڑی مکمل ناکارہ ہو گئی جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ دوسری گاڑی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے18 جنوری جمعہ کے روز ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سری کلگ میں زیارت ڈن پر قائم فوجی چوکی پر اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔