کوئٹہ و بولان – حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق ، ایک زخمی

131

کوئٹہ اور بولان میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ہے ۔

 بولان میں مقامی کوئلہ کان کے قریب پک اپ الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا ۔

ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

 دریں اثناء کوئٹہ کے سریاب روڑ  کسٹم کے ایریا میں  گاڑی کی ٹکر سے خاتون جانبحق ہوگئی ۔

حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔