پنجگور: گاڑی پر فائرنگ ، 1شخص جانبحق، 1زخمی

142

پنجگور میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ناصر نامی شخص جانبحق جبکہ انکے بھائی یحییٰ محمد حسنی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔