ایف سی چوکی پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

163

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں فرنٹیئر کور کے چوکی پر حملے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چار بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ببرکچ کے مقام پر واقع ایف سی کی چوکی نمبر چھ پر راکٹ لانچر اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے قابض فورسز پر مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔