کوئٹہ :کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جانبحق

165

نیو خروٹ آباد میں لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچلاک نیو خروٹ آباد میں لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ۔

جانبحق ہونے والے دونوں کی عمریں 18 سال تھی جن کی شادی 10 دن قبل ہوئی تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شام سے گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوتی ہے اور رات کو 12 بمشکل آجاتی ہے، جس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں سردی شروع ہوتے ہی گیس کی بندش بھی شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔