مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں‌ ہلاک

729

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں روالپنڈی کے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مولانا سمیع الحق پر موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، بیٹے نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔