طلباء کو تعلیم کے بجائے احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے-بی ایس اے سی

116

اوتھل یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ ڈی ایس اے کا غیر منصفانہ رویہ درست نہیں- بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیں کہ اوتھل یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ ڈی ایس اے کا غیر منصفانہ راویہ اچھا نہیں ہے اوتھل یونیورسٹی کے میرٹ طلباء کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے اور ڈی ایس اے کے غلط رویہ اور من مانی ناقابل برداشت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نااہل ڈی ایس اے بطور ایک لیکچرار کے حثیت سے یونیورسٹی میں بھرتی ہوئے لیکن وہ طلباء کو تعلیم کے بجائے آئے روز احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے مجبور کردیتے ہیں یہ سراسر بلوچ طلباء کے ساتھ نااصافی اور تعلیم کے در بند کرنے کے مترادف ہے اور ایچ ای سی کے تمام قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے دعوے داروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ڈی ایس اے نے ذاتی تعصب میں ایکسپوژر وزٹ اور تعلیمی سیمنار، لیپ ٹاپ اسکیم اور دوسرے اسکالرشپ میں میرٹ اور غریب طلباء کو نظر انداز کرکے من پسند لوگوں کانام شامل کرکے سراسر تعلیم دشمنی اور میرٹ کی پامالی کی ہیں۔

آخر میں انکا کہنا تھا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون اسطرح کی برے فعل کوکبھی برداشت نہیں کریگی اور وی سی دوست محمد بلوچ اوررجسٹرار سے التماس کرتے ہیں کہ اوتھل یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ نہ انصافیوں کا ازالہ کیا جائے اور نااہل ڈی ایس اے کو جلد از جلد برطرف کیا جائے بصورت دیگر ہم نااہل ڈی ایس اے کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔