خضدار میں بم دھماکہ : متعدد افراد زخمی

197

ڈپٹی کمنشر اور ایس پی خضدار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک پر بم حملے میں صحافی سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں عمر فاروق چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں صحافی منیر نور شدید زخمی جبکہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی اور ایس پی خضدار جاوید غرشین نے بم حملے کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔