بلوچستان نظر انداز : سی پیک سے منسلک متعدد منصوبے مکمل

87

سی پیک سے منسلک مختلف منصوبے مکمل ہوگئے ، تاہم ان منصوبوں میں بلوچستان میں کوئی ایک منصوبہ بھی شامل نہیں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری ( سی پیک)منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ان منصوبوں سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 50 میگاواٹ واٹ داد ونڈ پاور پراجیکٹ، 100 میگاواٹ پاکستان جھمپیریو ای پی ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ سچل ونڈ پاور پراجیکٹ، 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ پنجاب، 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم اور 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق چائنہ پاکستان فرائنڈ سکول فقیر کالونی راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل کا منصوبہ بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔