افغانستان:امریکی طیاروں کی بمباری ،خواتین و بچوں اور طالبان رہنماؤں سمیت 30 افراد جانبحق

61

افغانستان کے جنوبے صوبے میں امریکی جنگی طیاروں کی گاوں پر بمباری سے 30 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گرمسیر کے علاقے زنزیری میں امریکی جنگی طیاروں کی  ایک گاوں پر اندھا دھند بمباری سے خواتین و بچوں سمیت 30 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب  ایک باوثوق  زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو  بتایا کہ جس مکان کو امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا وہاں پہ طالبان کا اجلاس جاری تھا ۔

بمباری کے نتیجے میں متعدد طالبان مارے گئے اور اسی بمباری کی زد میں آکر خواتین و بچے بھی جانبحق ہوگئے ۔

یاد رہے کہ بمباری سے ایک دن قبل طالبان نے گرمیسر میں افغان فورسز کی درجنوں چوکیوں پر مختلف اطراف سے متعدد منظم حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ۔

واضح رہے کہ ہلمند کا ضلع گرمیسر بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل علاقہ ہے اور اس ضلع کے اکثر علاقے طالبان کی کنٹرول میں ہے ۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکہ کی زمینی فورسز نے اس علاقے میں ایک بڑا آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی اہلکارمارے گئے تھے ۔