گوادر : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق

161

گوادر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے قریب چھٹی کے مقام پر زمبیا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی جو کہ نظر آباد کا رہائشی ہے ۔

حادثے میں اپ پک ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

مقامی انتظامیہ نے جانبحق اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد جانبحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔